بھارت

مہاراشٹر:نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں جمعیت علمائے ہند کے رہنماء زخمی

 

نئی دلی 20 ستمبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پربھانی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میںجمعیت علما ئے ہند کے رہنما اور ایک مدرسے کے سربراہ زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعیت علمائے ہند کی پربھانی یونٹ کے صدر اور دارالعلوم فرقانیہ، سیلو کے سربراہ مولانا محمد صادق ندوی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے مدرسے سے گھر جا رہے تھے۔جمعیت علمائے ہند نے ایک بیان میں کہاہے کہ مولانا ندوی اپنے ساتھی حافظ جنید کے ساتھ گھر جارہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے ان پر حملہ کیا اور ندوی کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ زمین پر گرکر شدید زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبعی معائنہ کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ جمعیت علمائے ہند کے مہاراشٹر ونگ کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناء دلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر الاسلام خان نے واقعہ کے بارے میں ایک ٹویٹ میں اسے نفرت انگیز جرم قرار دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button