مقبوضہ جموں و کشمیر

جی 20سربراہان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں

 

poster10sسرینگر10ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹروں کے ذریعے جی 20ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت پردبائو ڈالیں کہ وہ تنازعہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔
جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر، جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور جموں کشمیر یوتھ موومنٹ سمیت آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروںمیں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازعہ کو ہمیشہ کے لیے حل کرے۔پوسٹروں میں جی 20ممالک پر زوردیاگیا ہے کہ وہ تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔بھارت اس بین الاقوامی فورم کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں کو قانونی شکل دینے اورعلاقے میں حالات معمول کے مطابق دکھانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔جموں و کشمیراگست 2019سے بھارتی فوج اور پولیس کے محاصرے میں ہے۔ پوسٹروں میںجی 20ممالک سے کہاگیاہے کہ ”کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت اظہار رائے کی آزادی کی بدترین خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے اور کیا آپ انسانی حقوق اور امن پر یقین رکھتے ہیں”؟اگر ایسا ہے تو آپ( جی 20ممالک) بدترین خلاف ورزی کرنے والے ملک بھارت کے مہمان کیوں ہیں؟پوسٹروں میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔پوسٹروں میں جی 20ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یہ سمجھ لیں کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گروپ کے اجلاس کے انعقاد کا مقصد کشمیر دشمن ایجنڈے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمدکے جموں و کشمیر کے عوامی مطالبے کو چھپانے کے سوا کچھ نہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button