جموں
ضلع رام بن میں پابندیاں نافذ
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع رام بن میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ پابندیاں ادھمپور حلقے میں 19اپریل (جمعہ) کو ہونے والے بھارتی پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ بصیر الحق چوہدری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اوقات کے دوران مخصوص پولنگ سٹیشنوں کے علاوہ پورے ضلع میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر سختی سے پابندی ہے۔