جموں

مقبوضہ کشمیر :پولیس نے نوجوان کوزیر حراست قتل کر دیا، اہلخانہ ، مقامی لوگوں کا زبردست احتجاج

جموں15 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری میںایک نوجوان کو زیر حراست قتل کر دیا۔نوجوان کے قتل کیخلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔
یہ واقعہ گزشتہ شب ضلع کے علاقے کالا کوٹ میں پیش آیا ہے ۔کالا کوٹ کے گاﺅں داگل کے رہائشی23سالہ شیر سنگھ کو پولیس نے ایک ناکے سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں اس کی لاش اہلخانہ کے حوالے کی گئی ہے۔اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ کرکئی گھنٹے تک زبردست احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ۔ انہوں نے نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیتے ہوئے مجرم اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button