مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کی مقرر کردہ حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکو اتر پردیش بنا رہی ہے: نیشنل کانفرنس

سرینگر 06اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی مقرر کردہ موجودہ حکومت علاقے کو اتر پردیش بنا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان گگن بھگت نے جموں میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ جب سے منوج سنہا نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے علاقے میں اتر پردیش کے باشندوں کو خصوصی مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے باشندوں کو ہر جگہ ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ میں ان کے لئے کمرے مختص کئے جا رہے ہیں اور انہیں ہیلی کاپٹر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔این سی کے ترجمان نے کہامقبوضہ جموں وکشمیر میں اہل لوگوں کی بہت بڑی تعدادکے باوجود انتظامیہ نے جموں یونیورسٹی کی سربراہی کے لیے یوپی سے ایک وائس چانسلر کا انتخاب کیا ہے۔بھگت نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے اور حکام کو ایک وائٹ پیپر جاری کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو یہ بتایا جا سکے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس کیا روڈ میپ ہے۔
دریں اثناء نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کی نائب صدر بملا لتھرا نے جموں کے علاقے رام گڑھ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کی جھوٹ پر مبنی پالیسیوں اور ناقص حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button