بھارت
بھارت میں الکٹرانک ووٹنگ مشین ”بلیک باکس“، راہول گاندھی
نئی دلی: انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں الکٹرانک ووٹنگ مشین ”بلیک باکس“ ہے جن کی جانچ کی کسی کو بھی اجازت نہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ”ایکس“ پر لکھا ” کے انتخابی عمل کے صاف وشفاف ہونے پر ”سخت تشویش“ ظاہرکی جارہی ہے ،جب اداروں میں جواب دہی نہیں ہوتی تو جمہوریت مذاق بن کر رہ جاتی ہے اور فراڈ کا شکارہوسکتی ہے۔ انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ ٹیاگ کی جس میں دعویٰ کیاگیا کہ ممبئی نارتھ ویسٹ سے 48 ووٹوں سے جیت حاصل کرنے والے شیوسینا امیدوار کے پاس ایسا فون تھا جس سے الکٹرانک ووٹنگ مشین کو ان لاک کیاجاسکتا ہے“۔