پاکستان

بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے: پاکستان

اسلام آباد27ستمبر(کے ایم ایس)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریزکرنا چاہیے اوراپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ضروری تبصرے کے بارے میں صحافیوںکے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات قائم ہیں جو خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں اہم ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط اور کثیرالجہتی رخ اختیارکر گئے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اور دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں۔ ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ بین الریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کرے اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے۔ ترجمان نے اپنے بیان میںکہا کہ بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button