بی جے پی تحریک آزادی میں مسلمانوں کے کردار سے انکار کررہی ہے، تیجسوی یادو
پٹنہ:
بھارتی ریاست بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم بڑھانے کیلئے برطانوی راج سے آزاد ی کی تحریک میں مسلمانوں کے کردار سے انکار کررہی ہے۔
تیجسوی یادو نے پٹنہ میں سماجی کارکن اور ممتاز مجاہد آزادی یوسف مہر علی کی یاد میں منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے نوجوانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ سیمون گو بیک اور بھارت چھوڑدو کا نعرے لگانے والے یوسف مہر علی تھے’ جن کی تحریک آزادی میں گرانقدر خدمات کو نصاب تعلیم کی کتابوں سے ہذف کر دیاگیاہے۔ نریندر مودی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "ہم نے مختصر وقت میں بہار میں لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیاہے جبکہ مودی حکومت ملک بھر میں صرف چند ہزارلوگوں کو بھرتی کرنے کا دعویٰ کرتی ہے جس کی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت”بناوٹی’ ملاوٹی’ دیکھا وتی” ہے اوربھارت کی تاریخ میں اقلیتوں کے کردار کو مٹادینا چاہتی ہے کیونکہ ان کا یقین ہندو بمقابلہ مسلم تضاد ہے۔انہوں نے ذات پات پر مشتمل بہار حکومت کی مردم شماری کے حوالے سے وزیرداخلہ امیت شاہ کی بیان بازی کوبھی تنقید کی او رکہاکہ اگر ہمارے اعداد وشمار سے وہ اتفاق نہیں کرتے ہیں تو پھر وہ انتشار پید اکرنے کے بجائے مردم شماری کا اعلان کریں اور اپنے اعدادو شمار عوام کے سامنے پیش کریں۔