خودکشیاںمقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: بھارتی ائر فورس کے ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی
سری نگر 04 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی اےر فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی۔
52 سالہ ہیڈ کانسٹیبل ملکیت سنگھ نے ضلع کے پرانے ایئر فیلڈ ایریا میں اپنی یونٹ میں سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا۔