جموں

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ نے کشمیری پنڈتوں کی 12 دکانیں مسمار کر دیں

جموں:
بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں قابض انتظامیہ نے کشمیری پنڈتوں کی 12دکانوں کو مسمار کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دکانوں کے مالکان کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر جموں میونسپل کارپوریشن نے جموں کے نواحی علاقے مٹھی ٹائون شپ میں کشمیری پنڈتوں کی12 دکانیں مسمار کر دی ہیں۔متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے انکی دکانوں پر بلڈوزر چلا کر انہیں ان کے ذریعہ معاش سے محروم کر دیا ہے ۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ انہوں نے اپنی روزی کمانے کے لیے چھوٹی دکانیں قائم کی تھیں لیکن ان کی دکانیں گراکر انہیں بے روزگار کردیاگیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button