جموں : ”وائی آر ایس“کا احتجاجی مظاہرہ، حقوق کی بحالی کا مطالبہ
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یووا راجپوت سبھا (وائی آر ایس) نے جموں شہر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں علاقے کے لوگوں کے سیاسی اور دیگر بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائی آر ایس کے صدر وکرم سنگھ وکی کی قیادت میںمظاہرین نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے اور لوگوں کو سیاسی اور دیگر بنیادی حقوق دے۔
وکرم سنگھ وکی نے جموں میں مقیم سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوںنے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ان مطالبات کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرنا چاہیے۔
مظاہرین نے مودی حکومت کے اگست 2019 کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان اقدامات کے خطے پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
یووا راجپوت سبھا نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے اس کے مطالبات ایک ماہ کے اندراندر پورے نہ کیے تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہو گی۔