مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں 14کشمیری شہید کیے

 

 

سرینگریکم اکتو بر(کے ایم ایس) )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 14بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کے گئے اعداد و شمار میں کہا گیا کہ ان میں سے پانچ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرفائرنگ ، پیلٹ چھروں کی برسات اور آنسوگیس کے گولے داغے جانے کے نتیجے میں 32نوجوان شدید زخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران 125افرادکو گرفتار کیا گیا جن میں زیادہ تر نوجوان اور طلباءشامل ہیں۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بعض پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالا قانون ”یو اے پی اے“ لاگو کیے گئے۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک خاتون کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک گھر تباہ کر دیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button