آزاد کشمیر
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا اہم کردارا دا کرے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
نیویارک 06اکتوبر (کے ایم ایس)
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر جو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امریکہ کے عوام جو مساوات ، انصاف اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول میں مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکی شہری پاکستان میں حالیہ تباہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی بحالی میں مدد کے لیے دل کھول کر اپنے وسائل بروئے کار لائیں گے۔