مقبوضہ جموں و کشمیر

سانبہ: سڑک حادثے میں بی ایس ایف کی خاتون اہلکار ہلاک

سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی ایک خاتون اہلکار ہلاک ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق22سالہ اہلکار کی شناخت سویتا دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ ضلع کے علاقے پنج ٹیلا میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق سویتا دیوی چھٹی پر تھی اور موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی۔ اس دوران اس کی موٹر سائیکل ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button