مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو آج صبح ضلع کے علاقے دچھ گام-ہاریون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔