APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارافسوس

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ تباہ کن سیلاب نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک سخت آزمائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اکثر انسانوں کی برداشت کا امتحان لیتی ہیں لیکن پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ اس کے عوام نے ہمیشہ صبر، حوصلے اور اتحاد کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کیا ہے۔غلام محمد صفی نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بے گھر ہونے والوں کی جلد بحالی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستانیوں کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے جنہوں نے ہمیشہ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ اس لیے یہ ایک فطری عمل ہے کہ جب یہ ملک قدرتی آفات کا شکار ہوتا ہے تو کشمیری پاکستانی عوام کے دکھ درد بانٹتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button