مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ میں سات مقامات پر بھارتی پولیس اور ایس آئی یو کے چھاپے

سرینگر18اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس اورخصوصی تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو کے اہلکاروں نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سات مختلف مقامات پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایس آئی یو نے ضلع کے علاقے آرمولہ میں جہانگیر گنائی اور یونس احمد میر کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔ اس کے علاوہ نیلورہ پلوامہ میں فاروق احمد ڈار کے گھرپر بھی چھاپہ مارا گیااور تلاشی لی گی۔انہوں نے کہا کہ تینوں کو لتر تھانے میں درج ایف آئی آرکے تحت پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایس آئی یو نے جنڈوال پلوامہ کے بلال احمد شیخ اور بندزو پلوامہ کے محمد مقبول ملہ کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران پاسپورٹ، بینک اکاﺅنٹس کے پاس بک اور ڈیجیٹل آلات سمیت اہم دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button