مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کیلئے ائیر پوڈز استعمال کررہا ہے

سرینگر 20اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکامی کے بعد عام شہریوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں قابض انتظامیہ نے اپنے ایجنٹوں اور فورسز اہلکاروں کو آزادی پسندوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے تیز رفتار سینسرز اور کیمروں سے لیس جدیدایئر پوڈز فراہم کئے ہیں،جس کے ذریعے وہ اپنے اردگرد موجو د کشمیریوں کی آوازیں سن سکتے ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود قابض انتظامیہ کشمیریوں سے خوفزدہ دکھائی دیتی ہے اور اسی وجہ سے ہر کشمیری شہری کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔بھارت سمجھتا ہے کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرسکتا ہے تاہم اسے سمجھناچاہیے کہ کشمیریوں نے اپنے جذبہ حریت کے ذریعے اس کے ہر حربے کو ناکام بنادیا ہے اور مستقبل میں بھی وہ اس کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔سرینگر میں سیاسی تجزیہ کاروں اور ماہرین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کے ان مذموم ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہناچاہیے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button