پاکستان

کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق ہے، سفیر مسعود خان

PHOTO-2022-03-31-10-48-27-1واشنگٹن28اکتوبر (کے ایم ایس)
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق ہے اور پاکستان اور اسکے عوام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی ثابت قدم حمایت جاری رکھیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسعود خان نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پرواشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا عزم اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کشمیر کی تحریک آزادی کو برقرار رکھے گی۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی عوام کی طرف سے سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کا تاریخی منظر نامہ پیش کیا اور کشمیر کی آزادی کے منصفانہ مقصد اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی بے پناہ قربانیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پرانا تنازعہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔انہوں نے کشمیر یوں پر ر زور دیا کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور آپ کے دل میں آزادی کی شمع جلتی رہے اور یہ جذبہ زندہ اور مضبوط رہنا چاہیے۔تقریب میں صدرپاکستان ڈکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے۔تقریب میں کشمیری رہنمائوں ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹر امتیاز خان، پاکستانی امریکی کمیونٹی،کارکنوں، طلبہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید، برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن واجد خان ، شیڈو وزیر انصاف افضل خان،کشمیر کاز کے لیے امریکی کارکن ڈینیلا خان ، اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر الہان نیازی اور کشمیری کارکن شائسہ صافی نے وڈیوپیغامات بھیجے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button