بھارت 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم
کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکا حل چاہتے ہیں ، شہباز شریف
باکو:
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی 24کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے قومی دن کے حوالے سے لاچین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی پرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آذربائیجان اور ترکیے کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھرپورحمایت پرشکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی عوام برادر ملک ترکیے اورآذربائیجان کی حمایت کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا۔ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا جس کا افواج پاکستان نے دلیری سے جواب دیا، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھاہم امن کے خواہاں ہیں اورہمیشہ امن کی بات کی ہے، مسائل کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل






