پاکستان

جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

کوئٹہ :چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی دباو میں نہیں لایا جاسکتا، جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور کالج کے طلباءافسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام قومی قیادت میں مادر وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار بن گئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’معرکہ حق‘ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال فوجی جارحیت کے استعمال کے لیے بھارت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو خطرناک قرار دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کسی بھی جارحیت اور تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کبھی دباو¿ میں نہیں لایا جاسکتا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تنازع کشمیر کے پ±رامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی۔KMS-01/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button