بھارت

ہندو راشٹر کا پرچار کرنے والوں نے جنید اور ناصر کو قتل کردیا: اویسی

تلنگانہ19فروری(کے ایم ایس) بھارت میںآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہندو راشٹر کا پرچارکرنے والوں نے جنید اور ناصر کو قتل کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں چند روز قبل دو مسلمان نوجوانوں جنید اور ناصر کو ایک کار میں زندہ جلاکر قتل کر دیا گیاتھا۔اسد الدین اویسی نے تلنگانہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گائے کے تحفظ کی آڑ میں ایک گینگ نے ان کا قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ حکومت اس کے لیے ذمہ دار ہے کیونکہ حکومت اس گینگ کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی اس واقعے پر اظہار خیال کریں گے؟ انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ مقتولین کے اہل خانہ کو انصاف نہیں ملے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button