اپوزیشن کے ساتھ بی جے پی کی انتقامی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، اکھلیش یادو
لکھنو30 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میں سماج واد ی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن کے ساتھ اسکی انتقامی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
اکھلیش یادو نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوںکے رہنماﺅں کے وقار کو مجروح کرنے کیلئے انہیں فرضی مقدموں میں پھنسانے کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کا اپوزیشن رہنماﺅ ں کے تئیں بی جے پی کا رویہ دشمنوں جیسا ہے ۔ انہوںنے پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے خلاف درج مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی حکومت کی نظروں میں کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے سخت مخالف ہیں ۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے آٹھ برس کی مدت میں ایسی کوئی سکیم نہیں بنائی جو مفاد عامہ کی ہواور اس نے تعلیم کے میدان میں بدامنی پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی معاشرتی تانے بانے کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اعظم خان نے اترپریش کے شہر رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی قائم کی ہے جسے بی جے پی منہدم کرنا چاہتی ہے۔