مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کی پلوامہ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

سرینگریکم نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع پلوامہ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی،اس سے پہلے فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں اسی طرح کی کارروائی شروع کی تھی۔
فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کھانڈی پورہ کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بندکردیا اور علاقے میں داخل ہوکر گھر گھرتلاشی کی کارروائی شروع کی۔ قابض حکام نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button