بھارت

پاک بھارت میچ کے دوران” پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگانے پرمسلمان شخص کا گھر گرادیاگیا

ممبئی:  چیمپینزٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران” پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگانے پر بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک مسلمان شخص کا گھر گرا دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23فروری کو دبئی میں کھیلا گیا تھا جو بھارت نے جیتا تھا۔ایک مقامی شخص نے مسلمان شہری اور اس کے خاندان پر ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام لگایا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملوان میونسپل کونسل نے مسلمان شہری کے گھر کو گرادیا۔ شکایت میں کباڑ کے کاروبار سے منسلک تاجر، ان کی اہلیہ اور ان کے 15سالہ بیٹے پر ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام لگایا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے کے بعد مقامی افراد نے غصے کا اظہار کیا اور تاجر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ شیو سینا کے رکنِ ریاستی اسمبلی نلیش رانا نے اس معاملے پر جارحانہ موقف اپنایا جس کے بعد ملوان میونسپل کونسل نے بلڈوزر کے ذریعے تاجر کے گھر کو مسمار کر دیا۔ پولیس نے خاندان کے اراکین کو گرفتار بھی کر لیا تھا، جس کے بعد انہیںضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button