مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

 

niaسرینگر03اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کہا ہے کہ اس نے وادی کشمیر اور جموں خطے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن کے آرپارتجارت کرنے والے افراد کے خلاف2016میں درج کئے گئے ایک کیس کے سلسلے میں ضلع پونچھ میں نو مقامات پر چھاپے مارے۔ این آئی اے نے یہ کیس 09 دسمبر 2016 کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 17 کے تحت درج کیا تھا۔ 2008 میں اعتماد سازی کے ایک اقدام کے طور پر شروع ہونے والی ایل او سی تجارت بارٹر سسٹم پرمبنی تھی جس میں کسی تیسرے فریق کی اشیاءکا تجارت ممنوع تھا۔این آئی اے کے ترجمان نے دعویٰ کیاکہ موجودہ کیس کا تعلق پاکستان سے کیلی فورنیا کی بادام گیری اور دیگر اشیاءکی درآمد کی صورت میں کنٹرول لائن کے آرپار تجارتی سہولت مراکز سے سلام آبادبارہمولہ اور چکن داباغ پونچھ میں بڑے پیمانے پر رقوم کی منتقلی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ تاجر جن کے پاس اضافی درآمدات آتی تھیں ، اس کی رقم آزادی پسند تنظیموں کو منتقل کر رہے تھے۔ این آئی اے کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آج کے چھاپوں کے دوران ملزمان کے احاطے سے دستاویزات ، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیاگیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button