جموں
پونچھ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا حوالدار ، 2 مزدور زخمی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک حوالدار اور دو مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے منڈی سب ڈویڑن میں ٹیکری پوسٹ ساوجیاں کے قریب ایک دھماکے میں بھارتی فوجی حوالدار اور دو پورٹر شدید زخمی ہو گئے۔
بھارتی فوج کا حوالدار اور مزدور بھارتی فوجی چوکی کی طرف جا رہے تھے کہ ایک مزدور کاپاﺅں بارودی سرنگ پر لگا جس سے زبردست دھماکہ ہوا اور تینوں زخمی ہو گئے۔ حوالدار کی شناخت اندرجیت سنگھ جبکہ مزدوروں کی شکیل حسین اور نیرج چودھری کے نام سے ہوئی ہے جنہیں علاج کے لیے پونچھ کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔