مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی تحقیقاتی ادارے کے سب انسپکٹر بھرتی کیس کے سلسلے میں مختلف مقامات پر چھاپے

نئی دہلی08نومبر(کے ایم ایس)بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)نے پولیس سب انسپکٹر بھرتی کیس کے سلسلے میں آج مقبوضہ جموں وکشمیراوربھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے جموں میں سب انسپکٹروں کی بھرتی سے متعلق دھوکہ دہی کے ایک کیس کی تحقیقات کے دوران ہریانہ کے علاقوںریواڑی اور کرنال، بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ اورجموں سمیت 07مقامات پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔ ۔اس کیس کے سلسلے میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک کمانڈنٹ، ایک پولیس افسر، دو کانسٹیبلوں، ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک سابق سی آر پی ایف اہلکار سمیت تیرہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button