بھارت

سری رام سینا نے میدان کو پاک کرنے کے لئے گئو موتر کا چھڑکا ئوکیا

download (11)ہبلی12نومبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ہندو انتہا پسندتنظیم نے ریاست کے علاقے ہبلی میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات کے بعد عیدگاہ گرائونڈ کوشدھ(پاک) کرنے کے لیے گئو موتر (گائے کے پیشاب )کا چھڑکا ئوکیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس واقعے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور ترقی پسند دانشوروں نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندو انتہاپسند تنظیم سری رام سینا کے ارکان عیدگاہ گرائونڈ کے احاطے میں” کنک جینتی ”منانے کے لیے جمع ہوئے اور میدان کو پاک کرنے کے نام پر گئو موتر (گائے کے پیشاب ) کاچھڑکا ئو کیاکیونکہ یہاں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ سری رام سینا کے بانی پرمود متھالک نے کہا کہ ٹیپو سلطان ایک مذہبی جنونی تھا اور ان کا یوم پیدائش منانے سے گرائونڈ ناپاک ہوگیاتھا۔ ٹیپو جینتی منانے کے بعد ہندو تنظیموں نے کنک جینتی منانے کی اجازت مانگی ہے۔ شری رام سینا کے ارکان نے جشن کے لیے عیدگاہ گرائونڈ میں ایک پنڈال لگایااورکنک داس کا یوم پیدائش منایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button