مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ، پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشتواڑ اور پونچھ اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج بھی جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے کشتواڑ اور پونچھ اضلاع کے علاقوں چترو اور بالاکوٹ مینڈھر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں گزشتہ روز شروع کی تھیں۔ چترو میں آپریشن کے دوران گزشتہ روز ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات تک دونوں اضلاع میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔ KMS-06/M





