بھارت
اتر پردیش :ہند و تواغنڈوں نے دلت نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے قصبے بھرتھانہ میں ہندو توا غنڈوں نے ایک دلت نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متاثرہ نوجوان سمیت دیوا نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اسے تین آدمیوں نندن گپتا، لڈو گپتا، اور ستیندر کمار نے رانی نگر علاقے سے گزرتے وقت روکا ، ذات پات کے طعنے دیے اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
دیوا نے کہا کہ حملہ آوروں نے اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔مجرموں نے اپنی اس بہیمانہ کارروئی کی ویڈیو بھی بنائی جسے بعد میں انہوں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔دلت برادری کے رہنماﺅں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور متاثرہ شخص کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔KMS-10/M







