بھارتپاکستان

بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی

پاکستانی سکیورٹی فورسز کیخلاف سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے کی سازش کا پردہ چاک

اسلام آباد:
بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہے ،بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکائونٹس خطے میں عدم استحکام کیلئے دہشت گردوں کے زہریلے بیانیے کے فروغ میں مصروف ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز کیخلاف بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانب سے جھوٹ پھیلانے کی مذموم سازش کا پردہ چاک ہوگیا۔بھارتی پروپیگنڈا اکائونٹس نے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے میڈیاونگ "اوسینٹ ٹی وی "کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعوی کیا ہے کہ پاک فوج کے کچھ فوجیوں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ درحقیقت ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا۔فتنہ الخوارج کی حمایت میں بھارتی پروپیگنڈا اکائونٹس کا دعویٰ من گھڑت اور مربوط ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے ۔پاکستان کیخلاف بھارتی اور افغان اکائونٹس سے منسلک پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے منظم مہم چلانے کی کوشش کی ہے۔بھارتی پروپیگنڈا مشینری تخریب کار مودی کی ایما پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے میں مصروف عمل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button