بھارت:ہندوتوادہشت گردوں کی گرجا گھر میں توڑ پھوڑ
دہرا دون 04 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادو ن میں ہندوتوا دہشت گردوں نے ایک گرجا گھر میں توڑ پھوڑ کی اور عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دوسو کے قریب ہندتوا دہشت گردوں جن مرد اور خواتین دونوں شامل تھیں نے دہرادون کے علاقے روڑ کی میں ایک گرجا گرمیں توڑ پھوڑ کی ۔ دہشت گردوں نے گرجا گھر میں صبح کے وقت عبادت کیلئے جمع ہونے والے متعد عیسائیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
چرچ کے پادری کی اہلیہ پریو سادھنا کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقامی وشو اہندو پریشد ، بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد ہندوتوا دہشت گردوں جن میں مرد اورخواتین دونوں شامل تھے نے گرجا گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی وہاں موجود عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ آہنی راڈوںسے لیس دہشت گردوںنے گرجا گھر میں کرسیوں ، میزوں ، موسیقی کے آلات اور تصاویر کو تباہ کردیا۔ پریو سادھنانے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے اشتعال میں آتے ہوئے گرجا گھر میں موجود ہر چیز کو تباہ کر دیا اور انہوں نے
‘وندے ماترم اوربھارت ماتا کی جئے’ جیسے نعرے بھی لگائے ۔ انہوں مزید بتایا کہ حملہ آوروںنے گرجا گھر میں موجود لوگوںکو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی ساتھی عورتوںنے عیسائی خواتین کو زدو کوب کیا۔