مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: غیر کشمیری مزدور زخموں کی تاب نہ ہوتے چل بسا
سرینگر16 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والا غیر کشمیری مزدور سری نگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیپال سے تعلق رکھنے والا مزدور گزشتہ ہفتے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک حملے میں زخمی ہوا تھا۔ وہ منگل کی شام سری نگر کے صورہ اسپتال میں چل بسا۔
دریں اثناسرینگر کے علاقے صورہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔