مقبوضہ جموں و کشمیر

ویلج ڈیفنس گارڈ کے رکن نے گولی مارکر بیوی کوقتل کر دیا

جموں:

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس گارڈ کے ایک رکن نے اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کر دیا ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ویلج ڈیفنس گارڈ کے رکن یشپال نے جمعرات کو ضلع کے علاقے پترارہ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی بیوی  46 سالہ نیلم دیوی کو قتل کر دیا۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ پنچایت ہلکا پترا کے سرپنچ یشپال نے اپنی بیوی پر گولی چلائی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں خاتون کو اس کے خاندان کے دیگر افراد نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سندربنی منتقل کیا۔جہاں سے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button