بھارت

امرتسر میں بی ایس ایف اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے4ساتھیوں کو قتل کردیا، خود بھی ہلاک

امرتسر 06 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست امرتسر کے علاقے کھاسا میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک ایک کو شدید زخمی کردیا جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکارکو بھی گولی مارکر ہلاک کیاگیا۔
امرتسر کے گاو¿ں کھا سا میں قائم بی ایس ایف کیمپ کے میس میں گولیاں چلنے کے بعد فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل سمیت بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اتوار 6 مارچ کو پیش آیا۔ بی ایس ایف نے ایک بیان میں کہاکہ ایک افسوسناک واقعے میں 6 مارچ کو کھاسا میں بی ایس ایف کے 144 بٹالین ہیڈکوارٹرپر کانسٹیبل ستیپا ایس کے کی فائرنگ سے پانچ بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے جبکہ واقعے میں ستیپا ایس کے بھی زخمی ہوا۔بیان میں کہاگیاکہ6 زخمیوں میں سے ستیپاسمیت 5 جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔بیان میں کہا گیاکہ حقائق جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button