بھارت
اگنی ویر اسکیم بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی کیلئے سیاسی مفادکا ذریعہ
نئی دلی:بھارت میں مودی کے دور حکومت میں فوج میں بھرتی کیلئے متعارف کرائی گئی اگنی ویر اسکیم بھارتی نوجوانوں کے روشن مستقبل کے بجائے ہندوتوا بی جے پی کیلئے سیاسی مفادکا ذریعہ بن گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجہ سبرامنی نے بی جے پی کا مہرہ بنتے ہوئے عجلت میں اگنی ویر کی مدت میں دوسال کی توسیع کی تھی۔اگنی ویر سکیم کیخلاف اتراکھنڈ سمیت بھارت کے کئی شہروں اورریاستوںمیں احتجاج کیا گیا ہے ۔
بھارتی جریدہ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اپوزیشن رہنمائوں نے اترپردیش،پنجاب اوراتراکھنڈ میں انتخابات سے قبل اگنی ویراسکیم میں ترامیم کو محض سیاسی شعبدہ بازی قرار دے دیا۔
بھارتی سابق ریٹائرڈ میجر جنرلیش مور بھی اگنی ویر پالیسی کو بھارتی نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ قرار دے چکے ہیں۔






