پاکستان

بھارت کشمیریوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک جاری رکھے ہوئے ہے: رپورٹ

اسلام آباد 02 دسمبر (کے ایم ایس)
آج دنیا بھرمیں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاہم بھارت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج غلامی کے خاتمے کے عالمی دن کے مو قع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر سے غلامی کاخاتمہ کرناہے ۔ تاہم جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو جبری غلامی کی طرف دھکیلاجارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی غلامی کی بدترین شکل دیکھی جاسکتی ہے اور مقبوضہ علاقے میں کشمیری خواتین کا جنسی استحصال بھی غلامی کی ایک شکل ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی جنہیں کالے قوانین کے تحت ہر جرم پر استثنیٰ حاصل ہے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ،بدترین ریاستی دہشت گردی ، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں ، ظلم و تشدد اور خواتین کی عصمت دری جیسے گھنائونے جرائم میں ملوث ہیں ۔ تاہم رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کشمیریوں کومحکوم رکھنے کے بھارتی ہتھکنڈے جلد یا بدیر ناکام ہوجائیں گے کیونکہ کشمیری عوام بھارتی غلامی کا طوق توڑنے اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔۔رپورٹ کے مطابق کشمیری ہندو جنونیوں کی غلامی پر موت کو ترجیح دیں گے کیونکہ بھارتی غلامی سے آزادی جموں وکشمیر کے عوام کا مقدر ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو بھارتی غلامی سے نجات دلانے کیلئے آگے آئے۔ عالمی ادارے کو چاہیے کہ وہ اپنی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button