مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام : مسلح افراد کی فائرنگ، ایک غیر مقامی شخص ہلاک، دوسرا زخمی
سرینگر 02 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج شام نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک غیر مقامی شخص ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے ضلع کے علاقے چاڈورہ میں دو غیر مقامی افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ان میں سے Dilkhush نامی ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ وادی کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں بھارتی ریاست راجستھان کے ایک بینک ملازم کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔