APHC

او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کومقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی اقدامات پر بریفنگ

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر محمود احمد ساغر کی سربراہی میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے کشمیردشمن اقدامات پر ایک یادداشت پیش کی۔
وفد نے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کو جو کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے خصوصی ایلچی ہیں ، مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، آبادی کے تناسب میں تبدیلی، اسمبلی حلقوں کی حد بندی کے نام پرمتعصبانہ اقدامات اور زمینوں پر قبضے سمیت بھارتی سازشوں سے آگاہ کیا۔او آئی سی کے معزز مہمان کو مذہبی اور سیاسی تنظیموں پر پابندی اور سکولوں کی بندش سے ہزاروں طلبا ء کی تعلیم کو درپیش خطرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری نے کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔او آئی سی کا رابطہ گروپ تنظیم کے رکن ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے اور کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے جو او آئی سی کے ایجنڈے پر ہے۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے وفد کو یقین دلایا کہ ہم اس دورے کی مکمل رپورٹ تیار کریں گے اور وہ رپورٹ وزرائے خارجہ کی کونسل میں پیش کریں گے۔وفد میں محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، الطاف حسین وانی، ثنا ء اللہ ڈار، جاوید احمد بٹ اور نثار مرزا شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button