مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نگرانی کے ذریعے کشمیریوں پر اپنی گرفت مزید سخت کررہا ہے ، محبوبہ مفتی

سرینگر 15دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو اپنی نگرانی میں رکھنا چاہتی ہے تاکہ ان کے کہنے، سوچنے یا کرنے پر اپنی گرفت مضبوط کر سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں خاندانوں کے منفرد شناختی کارڈ بنانے کی تجویر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کومعلوم ہے کہ کشمیری عوام اب بھی مودی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے اقدام سے ناخو ش ہیں لہذا و ہ انہیں زنجیروں میں جکڑ کر رکھنا چاہتی ہے تاکہ نوجوان کیا کہتے ہیں، کیاسوچتے ہیں یا کیاکرتے ہیں اس پر نظر رکھی جاسکے۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کشمیریوں کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے ۔تمام کرایہ داروں سے زمین کا قبضہ فوری طور پرچھوڑنے کے قابض حکام کے تازہ ترین حکم نامے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ جبکہ بھارتی حکومت کے پاس لائن آف ایکچول کنٹرول پرچین کے اقدامات کا کوئی جواب نہیں ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو لیز پر دی گئی زمین چھین رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button