حریت رہنمائوں کاآزادکشمیر میں انتقال کرنے والے سوپور کے فاروق احمد شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
سرینگر 03جولائی)کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوںکا ایک وفد گزشتہ روز آزادکشمیر کے علاقے میں میر پور میں انتقال کرنے والے حریت پسند فاروق احمد شاہ المعروف اشفاق احمدکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے لئے سوپور کے علاقے نہرپورہ میں ان کے گھر گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد خان سوپوری، امیر حمزہ، شبیر احمد ڈار، فاروق توحیدری اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے لواحقین سے اظہارہمدردی کیا اور مرحوم کے بلند ی درجات کیلئے دعا کی۔ حریت رہنمائوںنے اس موقع پر کہاکہ مرحوم نے تحریک آزادی کیلئے ہجرت کی اور گزشتہ30 سال سے آزاد کشمیر میں مہاجرت کی زندگی گزاررہے تھے۔ یاد رہے گزشتہ روز سوپور کے علاقے نہر پورہ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد شاہ طویل علالت کے بعد میرپور میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ میرپور کے علاقے نیوسٹی میں ادا کی گئی۔ جنازے میں مہاجرین کشمیر کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد میں مرحوم کو نیوسٹی میرپور کے قبرستاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔