مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:پولیس نے درگاہ اجمیر شریف کے خادم سلمان چشتی کو گرفتار کر لیا

download (7)جے پور07 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں واقع درگاہ اجمیر شریف کے خادم سلمان چشتی کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان چشتی نے ایک متنازعہ ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اپنی جائیداد توہین آمیز بیان کی مرتکب بی جے پی رہنما نپور شرما کو مارنے والے کے نام کر دیں گے۔ ویڈیو کی بنیاد پر انکے خلاف پیرکے روز مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اب انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ ادھر درگاہ کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ سلمان چشتی کے ویڈیو میں بیان کر دہ خیالات انکے ذاتی ہیں لہذا اسے درگاہ کے پیغام کے طور پر نہ لیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button