مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے بلاور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور دوافسر زخمی ہو گئے تھے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button