آزاد کشمیر

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں:رانا ثناء اللہ

مظفرآباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رانا ثناء اللہ نے مظفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے تکبر اور غرور کیا تو اسے ہزیمت اٹھانا پڑی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پرامید ہیں کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورمسلح افواج کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے خلاف یکجا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی دعائوں سے مسئلہ کشمیر دوبارہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے، امید ہے اس مرتبہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button