جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر: ڈوڈہ، کشتواڑ میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

جموں 08 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوج نے جموں خطے میں اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اتوار کے روز ڈوڈہ اورکشتواڑ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے ٹھاٹھری اور ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوں میںمیں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فوجیوں نے ان علاقوں کو محاصرے میں لے کر تمام راستے بند کردیے اورگھر گھرتلاشی لی ۔آخری اطلاعات آنے تک علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button