APHCمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کواپنی جدوجہد ترک کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد ترک کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مودی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام پر جاری ظلم و ستم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اظہاریکجہتی کے لئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے موثر کرداراداکرے۔ایڈوکیٹ منہاس نے کشمیری کارکنوں کو مظالم کا نشانہ بنانے کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے ان لوگوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شدیدمذمت کی جو پرامن طریقے سے اپنے سیاسی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات کشمیریوں کو ڈرانے،دھمکانے اور بے گھر کرنے کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کا آزادی کے لیے عزم اٹوٹ ہے اورجائیداد کی ضبطی سمیت کوئی بھی جبر حق خودارادیت کے لئے ان کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button