بھارت
نئی دلی :گستاخ رسول ۖ سابق بی جے پی ترجمان نوپور شرماکو اسلحہ کا لائسنس جاری
نئی دلی 13جنوری (کے ایم ایس)
گستاخ رسول ۖ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کودلی پولیس نے اسلحہ کا لائسنس جاری کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ سال جون میں نبی کریم حضرت محمد ۖ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف بھارت بھر میں پر تشدد مظاہروں کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے نوپورشرما کی پارٹی کی رکنیت معطل کر دیی تھی۔ نوپور شرما کو پولیس نے اسلحہ کا لائسنس اپنی حفاظت کیلئے جاری کیا ہے۔ ملک بھر میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں اور عرب ممالک میں نوپور شرما کے خلاف تحریک چلائے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی ترجمان نوپور شرما کی پارٹی کی رکنیت معطل کر دی تھی ۔ اس کے علاوہ نوپور کی حمایت کرنے اور قابل اعتراض بیان دینے والے بی جے پی کے دلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندل کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔