مظاہرے
گاندربل: محکمہ بجلی کے ملازمین تنخواہو ں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے کنگن میں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ڈی سی) کے ملازمین اپنی تنخواہوں کے اجرا ءکے مطالبے پر زور دینے کیلئے احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشتعل ملازمین کا کہنا تھا کہ حکام نے ان کی تنخواہیں تین ماہ سے روکی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کیوجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکام تنخواہوں کی ادائیگی کے ان کے مطالبے کی طرف بالکل توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہیں۔
ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر ان کا مطالبہ فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے