برطانوی حکومت گجرات فسادات میں مودی کے کردار بارے حقائق منظر عام پر لائے ، رکن پارلیمنٹ عمران حسین
لندن 20جنوری(کے ایم ایس)
برطانوی پارلیمنٹ کے رکن عمران حسین نے کہا ہے کہ برطانیہ کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں مودی کے کردار کے بارے میں اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارلعوام میں وزیر اعظم سے وقفہ سوالات کے دوران عمران حسین نے کہاکہ گزشتہ شب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے 2002کے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں نریندر مودی کے کردار سے متعلق ایک ڈاکومنٹری جاری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکومنٹری میں انکشاف کیاگیا ہے کہ برطانوی دفتر خارجہ کو گجرات فسادات میں مودی کے کردار سے متعلق حقا ئق کا علم ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی کی طرف سے قاتلوں کو دئے گئے استثنیٰ کے بغیر گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام نہیں کیاجاسکتا اور نریدرمودی براہ راست طورپر گجرات میںمسلم کش فسادات میں ملوث تھے ۔ انہوںعمران حسین نے مزید کہاکہ کیا برطانوی ویزر اعظم رکنی سنک گجرات فسادات میں مودی کے ملوث ہونے سے اتفاق کرتے ہیں یانہیں ۔ انہوںنے ان سے مطالبہ کیاکہ وہ گجرات فسادات سے متعلق اصل حقائق کو منظر عام پر لائیں ۔
واضح رہے کہ گجرات میں 2002میں مسلم کش فسادات کے دوران ہزاروںمسلمانوںکو قتل کیاگیا تھا ۔نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔